غزال ختن
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - ترکستان کے علاقہ ختن کا ہرن جس کی ناف سے مشک نکلتا ہے۔ کرن سی تیر گئی جس طرف وہ آنکھ اٹھی نگاہ شوخِ غزال ختن کی آنچ نہ پوچھ ( ١٩٤٣ء، شبنمستان، ١٣٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غزال' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ختن' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "شبنمستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر